لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کا افسوسناک واقعہ

لندن: پاکستانی گلوکار اور مزاحیہ کنٹینٹ کرییٹر چاہت فتح علی خان لندن میں ایک ناخوشگوار واقعے کا شکار ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق وہ اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوا رہے تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان کے سر پر انڈہ دے مارا۔ کچھ ہی لمحوں بعد ایک اور نوجوان نے بھی پیچھے سے ان پر انڈہ پھینکا۔

 

یہ واقعہ کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ اس سے پہلے بھی چاہت فتح علی خان کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا مگر ثبوت میسر نہ ہونے کے باعث وہ کچھ ثابت نہیں کر پائے تھے۔ تاہم اس بار ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہوں نے قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

 

چاہت فتح علی خان نے ہمیشہ مزاحیہ اور منفرد انداز میں گلوکاری اور کنٹینٹ تخلیق کیا ہے۔ ان کا مقصد کبھی بھی کسی کی دل آزاری نہیں رہا۔ نہ وہ کسی کو نشانہ بناتے ہیں اور نہ ہی کسی پر طنز کرتے ہیں۔ ان کا فن صرف لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے ہے، جسے لاکھوں مداح پسند کرتے ہیں۔

 

اس واقعے کے بعد ان کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر بھرپور ردعمل دیا اور ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ صارفین نے کہا کہ ایسے فنکار جو لوگوں کو ہنسی اور خوشی دیتے ہیں، ان کے ساتھ اس طرح کا رویہ افسوسناک اور قابلِ مذ

مت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *